اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ ٹیم کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو مطلوبہ  سکیورٹی وسائل فراہم نہیں کیے گئے، وسائل کی فراہمی اور اخراجات ذمہ داری  پی سی بی کی ہے

وفاقی پولیس کے حکام نے موقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس جیمرز بھی نہیں، پولیس بھی مردم شماری، آٹے کی فراہمی اور رمضان ڈیوٹیوں میں مصروف ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں پی سی بی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کی ہے، وسائل کی فراہمی پر دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل 2015 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com