196
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو لاپتہ سائفر کے معاملے پر درج مقدمے میں آج اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تقریب کے دوران ایمان مزاری اور علی وزیر کو اداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم پولیس کے مطابق انہیں کار سرکار میں مداخلت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔