اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مسلح حامیوں کے خلاف مسلح یونٹ تعینات کرے۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مسلح حامیوں کی جانب سے لانگ مارچ کے ایک حصے کے طور پر شہر میں داخل ہونے پر تشدد کے "زیادہ امکان” کے خوف سے، دارالحکومت کی پولیس نے وزارت داخلہ سے کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) تعینات کرنے کو کہا ہے
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور لانگ مارچ میں بندوق بردار افراد کے حوالے سے ایک نامعلوم شخص کی مبینہ آڈیو سامنے لائی تھی اور پارٹی چیئرمین عمران خان پر انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔
رانا ثناء اللہ نیوز کانفرنس کے دوران ایک مبینہ آڈیو سامنے لائے، جس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے نامعلوم شخص سے بات کی۔
آڈیو کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے لانگ مارچ میں مرد اور بندوقیں لانے کے حوالے سے نامعلوم شخص سے بات کی۔