اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد پولیس نے انفارمیشن سیکر ٹری پی ٹی آئی رؤف حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 8 میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا جہاں اسلام آباد پولیس نے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس کا ایک بھاری دستہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچا، اس وقت سیکرٹریٹ میں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن موجود تھے، جب کہ خواتین پولیس بھی تحریک انصاف سیکرٹریٹ کے باہر موجود تھی۔.
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں خواتین کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے آس پاس انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے، سیکرٹریٹ جانے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔