اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 12ویں میچ میں یکطرفہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، بابر اعظم نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث نے 40 اور ڈاسن شناکا نے 11 رنز بنائے، وہاب ریاض نے 8، جمی نیشام نے 6، صائم ایوب نے 3 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو شکست
ٹام کوہلر نے ایک رن بنایا۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 62، راسی وین ڈیر ڈوسن 42 اور آصف علی نے 13 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
پشاور زلمی نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ کھیلے ہیں اور 2 جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔