غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Met with Palestinian President Mahmoud Abbas in Riyadh and conveyed sentiments of the people of Pakistan. We stand firm in solidarity with Palestinians against the tragic loss of innocent lives in Gaza & the West Bank. pic.twitter.com/AHqgRASEmf
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 10, 2023
اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
🇮🇷🇸🇦Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman welcomed the Iranian president Raisi for the emergency OIC summit & marking the first visit of the Iranian president to KSA after the resumption of relations.
2nd video shows a commemorative photo of heads of Islamic countries at the… pic.twitter.com/Ts9TNxUkpF
— Arya – آریا 🇮🇷 (@AryJeay) November 11, 2023
اجلاس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک ہیں۔ مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد ایرانی صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر ابراہیم رئیسی نے روایتی فلسطینی اسکارف یعنی قافیہ بھی پہن رکھا ہے۔