اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ترک صدر رجب طیب ا ردوان نے اسرائیل کے اقدامات کو توسیع پسندانہ خطرات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد بنانا چاہیے۔.
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب نے استنبول میں اسلامک سکولز ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے تکبر، غنڈہ گردی اور اسرائیلی دہشت گردی کو صرف اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جائے گا۔.
انہوں نے کہا کہ مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ترکی کے حالیہ اقدامات کا مقصد ایسے توسیع پسندانہ خطرات کے خلاف متحد ہونا ہے۔.
ترک صدر نے اسرائیل کو لبنان اور شام کے لیے خطرہ قرار دیا۔.
انہوں نے ترک نژاد امریکی شہری کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی فوج کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مغربی کنارے اور غزہ کے دونوں جانب نسل کشی کرنے اور ان علاقوں پر بھی قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔.
ایردوان نے کہا کہ کل انہوں نے ہماری لڑکی آئزنور ایزگی ایگی کو قتل کیا اور اب تک وہ 17 ہزار سے زائد بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کر چکے ہیں۔.
انہوں نے کہا کہ اسرائیل وحشی ہے اور خون بہا رہا ہے چاہے وہ بچوں کا ہو، عورتوں کا ہو، نوجوانوں کا ہو یا بوڑھوں کا۔
31