اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج شاندار دفاعی صلاحیت حاصل کر لی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا ہے۔ .
پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 25 سال مکمل ہو گئے
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کو حقیقت کو رنگ دینے والوں کو مسلح افواج خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمیشہ رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کئے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔