تاہم اب اطلاعات ہیں کہ حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے چند منٹ قبل جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کی گئی اور مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا خاتمہ قریب آتے ہی اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات میں تیزی آگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے بدلے مزید سات خواتین اور بچوں کو یرغمال بنانے سے انکار کر دیا ہے جب کہ اسرائیل نے تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کر دیا ہے جن پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی
خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اپنے جنگجوؤں کو پیغام جاری کیا تھا کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو لڑنے کے لیے تیار رہیں۔
القسام بریگیڈز نے اپنی فورسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے آخری گھنٹوں میں ایک بڑی لڑائی کے لیے تیار رہیں۔
حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری دن 4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جب کہ حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی مزید 30 فلسطینیوں کو رہا کرنا پڑا۔