اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو ظلم کی قیمت چکانا پڑے گی،حافظ نعیم ، سراج الحق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور سابق امیر نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو ظلم کی قیمت چکانی پڑے گی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ (X) پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت اللہ کی رضا کے لیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شیر اسماعیل ہا نیہ سرخرو ہوا، پہلے اس نے راہ خدا میں اپنا خاندان قربان کیا، پھر وہ خود جنت کا مسافر بن گیا، شہادت کسی مسلمان کی زندگی کا خاتمہ نہیں بلکہ بھرپور نئی زندگی کا آغاز ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانی پڑے گی اسرائیلی اقدام نے پورے خطے کو ایک نئے امتحان میں ڈال دیا ہے، واضح ہے کہ جنگ اب صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گی
جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ کیا عالم اسلام کے حکمران آنکھیں بند کرکے خاموشی سے اسرائیل کی حمایت کرتے رہیں گے؟ کیا ظالم کے ہاتھ کاٹنے کا وقت نہیں آیا؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔