اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے بعد جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کر دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسرائیل نے غزہ میں حالیہ بمباری کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں حالیہ حملوں کے بعد جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فوج نے واضح کیا کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی تاحال نافذ ہے، حالانکہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے مبینہ خلاف ورزی کے بعد جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور الزام لگایا کہ حماس کے جنگجوؤں نے ان کے فوجیوں کو نشانہ بنایا، جسے 9 روزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا جنگ بندی اب بھی برقرار ہے، تو انہوں نے جواب دیا: "ہاں، ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں میں حماس کی اعلیٰ قیادت ملوث نہیں بلکہ "کچھ باغی عناصر” ذمہ دار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ حماس کے ساتھ معاملہ پرامن طریقے سے نمٹایا جائے گا، سختی کے ساتھ لیکن مناسب انداز میں۔

حماس کے زیرانتظام غزہ کی شہری دفاعی ادارے کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل نے الزام لگایا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے جنوبی غزہ میں اس کے فوجیوں پر حملے کیے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ رفح میں موجود اس کے یونٹس سے کئی ماہ سے رابطہ منقطع ہے اور اس علاقے میں ہونے والے کسی بھی واقعے کے لیے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ اسرائیل نے مطالبہ کیا کہ حماس 28 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی باقیات واپس کرے اور غزہ-مصر سرحدی گزرگاہ رفح کو مزید اطلاع تک بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کی قیادت میں وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا، جس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کے نفاذ اور فلسطینی گروہوں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں