غزہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسرائیل کا حملہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے خاتون صحافی کو پیٹھ میں گولی مار کر زخمی کردیا جب کہ دیگر صحافی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی گاڑی کے قریب دھماکے میں اقوام متحدہ کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی مذاکرات کار غزہ جنگ بندی پر مزید بات چیت کے لیے قاہرہ جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن بھی اسرائیل کے دورے کے بعد مصر کے دارالحکومت پہنچیں گے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کے علاوہ صحافی، طبی عملہ اور بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca