اسرائیل نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں کام سے روک دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے

جس پر تنظیم نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو غزہ میں انسانی امداد روکنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز اپنے مقامی عملے کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جو اسرائیلی کنٹرول میں موجود علاقوں میں کام کرنے والی تمام امدادی تنظیموں کے لیے لازمی شرط ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہر امدادی ادارے کو اپنے کارکنوں کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنا ہوتا ہے، اور اس شرط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں تنظیم کو کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں دانستہ رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ تنظیم کے مطابق اسرائیل ایسے فیصلے مسلط کر رہا ہے جن پر عمل کرنا امدادی اداروں کے لیے عملاً ناممکن ہے، جس کا براہِ راست نقصان زخمیوں، مریضوں اور بے گھر افراد کو پہنچ رہا ہے۔
ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ غزہ پہلے ہی شدید انسانی بحران کا شکار ہے، جہاں اسپتالوں میں ادویات، طبی عملے اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے، اور امدادی سرگرمیوں کی معطلی سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کردار ادا کرے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے بھی اسرائیلی فیصلے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں