اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان میں ایک عمارت پر حملہ کیا ہے جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ لبنان کے جنوبی نواحی علاقے دحیہ میں ہونے والے حملے میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے نتیجے میں کیا جانی نقصان ہوا۔
خبر رساں ادارے ذرائع کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ فواد شکر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم وہ بچ گئے جب کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ فواد شکر حملے میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے کے پیچھے بھی اسی کمانڈر کا ہاتھ تھا۔ جس میں 12 بچے اور نوجوان مارے گئے جب کہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔