اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے قریب اسرائیلی اور امریکی حمایت یافتہ بم دھماکے میں اب تک 838 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے محصور غزہ کی پٹی پر اپنی بمباری جاری رکھی، جس میں 78 فلسطینی مارے گئے، جن میں بہت سے شہری امدادی سامان کے خواہاں تھے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ غزہ میں ایندھن اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح علاقے میں امدادی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہو گئے، جہاں وہ راشن جمع کر رہے تھے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے قریب ایسے امدادی مراکز پر اسرائیلی اور امریکی حمایت یافتہ بمباری میں اب تک 838 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسی دن خان یونس میں ایک عارضی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔. وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں ایک تجارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔