غزہ میں اسرائیل جارحیت نہ رک سکی ، شہدا کی تعداد 25 ہزار تجاوز

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے درمیان مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید جب کہ 573 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے UNOCHA (UNOCHA) کے مطابق 20 جنوری تک غزہ میں کیمپوں سمیت 1.7 ملین سے زیادہ بے گھر افراد تھے۔اوچا کے مطابق کمال عدوان ہسپتال سمیت غزہ کے 15 مختلف ہسپتالوں نے محدود پیمانے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے لیکن بہت سے ہسپتال اب بھی مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کا غزہ پر بڑا فضائی حملہ،30 فلسطینی شہید 

اوچا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کو انسانی امداد کی فراہمی میں اب بھی مشکلات ہیں۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے لیے طے شدہ 29 انسانی مشنز میں سے صرف 7 مشن غزہ پہنچ سکے جن میں زندگی بچانے والی ادویات سمیت صرف بنیادی سامان شامل تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام غزہ میں امداد جاری رکھنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، 20 اور 21 جنوری تک رفح اور کریم شلوم راہداریوں سے غزہ کو صرف 325 ٹرک ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی اشیا پہنچائی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔