اسرائیل کے غزہ میں مظالم نہ رک سکے،مزید 32 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم سے کم 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔مغربی غزہ شہر میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید جب کہ نصرت پناہ گزین کیمپ پر جنگی طیاروں کے حملے میں دو لڑکیوں سمیت تین شہری شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔دھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 5 سے 7 سال کی جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں جب کہ اس منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ کے سربراہ رونین بار نے ایک بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔