اسرائیل نے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا،سعودی عرب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کابند کمرے کا اجلاس شام پر باغیوں کے قبضے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی نمائندے نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی کارروائیاں محدود اور عارضی ہیں۔اسرائیلی مندوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل شام میں مسلح گروہوں کے درمیان لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا اور ہمارے اقدامات ہماری اپنی سلامتی کے لیے ہیں۔اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضہ کرکے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد کے زوال کے بعد شام کے سابق صدر اور ان کے خاندان کو روسی صدر پوتن نے ماسکو میں سیاسی پناہ دی تھی جبکہ ایرانی حکومت نے شام کی نئی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فاتح شامی افواج کا ایران کے ساتھ رویہ شام ایران تعلقات کا تعین کرے گا۔دریں اثنا، متحدہ عرب امارات نے شام کی ریاستی سالمیت اور اتحاد پر زور دیا ہے اور شامی جماعتوں سے حکمت اور افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے شامی عوام کو آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے جبکہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شام میں تبدیلی کو خطرناک قرار دیا ہے۔کینیڈا نے اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور یونان نے شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی روک دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا