یہ بھی پڑھیں
غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ،مزید 433 فلسطینی شہید
غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث 1500 سے زائد بچوں سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اب تک 14 ہزار کے قریب شہری زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زائد مکانات تباہ ہو گئے اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی حمایت حاصل کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر کسی بھی وقت زمینی حملے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید
دوسری جانب مصر سے غزہ جانے والی رفح کراسنگ جمعہ کو بھی نہ کھولی جاسکی، غزہ میں محصور فلسطینی امداد کے منتظر رہے، امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔دوسری جانب غزہ کے اسپتالوں میں بجلی نہیں، ایندھن ختم ہونے پر جنریٹر بھی بند، اسپتال کا عملہ موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں کام کرنے پر مجبور، خان یونس اسپتال کے ڈاکٹر نے اظہار برہمی کیا۔ بے بسی سے کہا کہ ہسپتال میں آئی سی یونہیں بیڈ دستیاب نہیں ہیں۔ڈاکٹر نے کہا کہ مزید جانیں نہیں بچائی جا سکتیں، یعنی زیادہ بچے، خواتین بغیر کسی طبی امداد کے مر جائیں گی۔