اسرائیل نے غزہ میں امدادی قافلے کو بھی نہ بخشا ، بمباری سے 4 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) INERA نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال میں خوراک اور ایندھن لے جانے والے امدادی قافلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ان چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جو امدادی قافلے کی گاڑیوں میں سوار تھے جو جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اماراتی ہلال احمر ہسپتال جا رہے تھے۔خیراتی ادارے کا کہنا تھا کہ جب قافلہ اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے کریم شالوم سے غزہ کے لیے روانہ ہوا تو چار فلسطینیوں نے گاڑیوں کا کنٹرول سنبھال لیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ راستہ محفوظ نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ کار میں سوار افراد مسلح تھے، حالانکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی اطلاعات میں ہتھیاروں کی موجودگی کا شبہ بھی نہیں تھا۔

امریکی تنظیم نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قافلے میں غیر مسلح سیکیورٹی گارڈز ہوں گے۔ انہیں خطرہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔بیان میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حملے سے قبل بہت سی وارننگز یا رپورٹس نہیں دی گئیں، حملے میں تنظیم کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا، جب کہ 4 شہادتوں کے باوجود امدادی سامان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں وحشیانہ کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکا ہے اور 23 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔