اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر پیش قدمی کے دوران رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔شجاعیہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔دوسری جانب صہیونی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔اس دوران فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی اسرائیلی فوج پر راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے۔
40