اسرائیل نے الاقصیٰ اسپتال کے باہر خیموں پر دھماکہ خیز مواد گرا دیا، 4 فلسطینی زندہ جل گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیل نے غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال کے باہر خیموں پر دھماکہ خیز مواد گرا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیموں میں آگ لگنے سے متعدد فلسطینی زندہ جل گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔ٹینکوں نے ناصرات کے ایک سکول میں پناہ لینے والے بے گھر افراد پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 22 شہید اور 80 زخمی ہوئے۔غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر اسرائیلی گولہ باری سے خواتین اور بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔شمالی غزہ میں 9 روزہ محاصرے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ خوراک، پانی اور ادویات کی قلت سنگین ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کے نمائندے نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل نسل کشی کے دوران ایک نئی نسل کشی پر اتر آیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہوئے جب کہ گلاسگو اور آئرلینڈ میں بھی مظاہرین نے اسرائیل کو فنڈنگ ​​اور اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca