اسرائیل حماس جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ نے نئی تجاویز پیش کر دیں

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر مذاکرات سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے جنگ بندی کے حوالے سے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن پر مشاورت جاری رہے گی۔مشترکہ بیان کے مطابق امریکا نے گزشتہ ہفتے طے پانے والے نکات پر تیزی سے عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں، اب جانیں بچانے، غزہ کے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی۔ امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ کوئی فریق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، آج ہم مذاکرات کے آغاز کے مقابلے میں جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور مصری صدر سے بات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے امریکی تجویز کی مکمل حمایت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کو اسرائیل بھیجیں گے تاکہ اسرائیل کو امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی جائے تاکہ جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے پر پیش رفت ہوسکے۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ حالیہ مذاکرات بہت حوصلہ افزا رہے ہیں اور اگلا مرحلہ قاہرہ میں ہوگا جہاں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے بھی شرکت کی تاہم حماس نے ان مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔