اسرائیل نے تمام حدیں پار کر لیں،حزب اللہ بدلہ لے گی،حسن نصراللہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے پیجر دھماکوں کے ذریعے ایک منٹ میں ہزاروں افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے اعلان جنگ کر دیا ہے، اب حزب اللہ بدلہ لے گی اور غزہ کی حمایت جاری رکھے گی۔لبنان میں مواصلاتی حملوں کے بعد اپنی پہلی تقریر میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانیت اور سلامتی کی بہت بڑی ناکامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیجر دھماکے بازاروں، گھروں اور ہسپتالوں کے اندر ہوئے جس میں اسرائیل نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی، چاہے کچھ بھی نتائج ہوں اور کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل 8 اکتوبر کے بعد اپنے شمالی علاقے سے فرار ہو گیا ہے اور اب اسے دوبارہ وہاں واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ 7 اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے اگلے دن سے اسرائیل کے ساتھ برسرپیکار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں