اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے اپنی روایتی ضد پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر ثالثوں سے جنگ بندی کی نئی درخواست کی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو کل جنگ رک جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے غزہ پہنچنے والی غیر ملکی انسانی امداد سے فائدہ اٹھایا تو وہ امداد کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دیتی ہے تو کل جنگ بند ہو سکتی ہے۔اسرائیلی وزراء کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جنگ بندی مذاکرات میں ثالثوں نے حماس کی جانب سے پانچ مغویوں کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی ہے جن میں ایک امریکی نژاد ہے۔اس کے بدلے میں اسرائیل ایک ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرے گا، جس کے دوران انسانی امداد غزہ میں داخل ہو سکے گی اور اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرے گا۔حماس کے ایک اہلکار نے کہا کہ تنظیم نے ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز پر "مثبت جواب” دیا ہے۔