اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ، ہمارا کوئی کردار نہیں ،امریکہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد امریکہ نے وضاحت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے اور اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔

جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے جس میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پہلے سے حملہ کیا ہے اور ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔. اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اہم بیان میں کہا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے اور اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی پر ریکارڈنگ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔