اسرائیل، حزب اللہ کی کشیدگی، بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لبنان کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر درجنوں مسافروں نے اپنی پروازوں کا بے چینی سے انتظار کیا، لیکن زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار جھڑپوں میں اضافے کے بعد کام کر رہا تھا لیکن بڑی ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے بعد بہت سے مسافر پھنسے ہوئے تھے۔

اردن کے راستے امریکہ جانے والے مسافر الہام شاکر نے بتایا کہ ہم مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے اپنی پرواز کے لیے پہنچے، لیکن انھوں نے ہمیں بتایا کہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔اسرائیل نے کل لبنان میں فضائی حملے کیے اور کہا کہ اس نے حزب اللہ کے بڑے پیمانے پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔جبکہ لبنانی گروپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ایک اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سرحد پار حملوں کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca