اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے،ہیومن رائٹس واچ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل پر غزہ میں شہریوں کو پانی تک رسائی سے محروم کر کے نسل کشی کی کارروائیاں کر رہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ کا الزام.

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غزہ میں فلسطینی شہریوں کو مناسب پانی تک رسائی سے محروم کر کے "نسل کشی کی کارروائیاں” کر رہا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، اسرائیل کے اقدامات نے جان بوجھ کر پانی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہ ایک ایسا عمل ہے جو انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کردہ 179 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حکام نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں زندہ رہنے کے لیے درکار مناسب پانی تک رسائی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جان بوجھ کر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، جس میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو بجلی فراہم کرنے والے سولر پینلز، اسٹوریج کی سہولت اور پرزہ جات کا گودام شامل ہے، جبکہ جنریٹرز کو ایندھن کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، مرمت کرنے والے کارکنوں پر حملہ کیا اور غزہ میں مرمت کے لیے درکار سامان کے داخلے کو روک دیا۔ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ترانہ حسن نے کہا، "یہ صرف غفلت نہیں ہے، بلکہ محرومی کی ایک دانستہ پالیسی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ پیاس اور بیماری سے مر چکے ہیں، جو کہ انسانیت اور نسل کشی کے خلاف جرائم کے مترادف ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے، جن میں پانی کے حکام، صفائی کے ماہرین اور صحت کے ،ارکنوں کے ساتھ ساتھ اکتوبر 2023 سے ستمبر 2024 تک کی سیٹلائٹ تصاویر اور ڈیٹا بھی شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔