اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔
ویدانتا پٹیل نے کہا کہ وہ اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔8 بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال پر ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر کرے۔ امریکا نے اسرائیل کو غزہ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔دوسری جانب غزہ میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے تھم نہ سکے۔ صبح سے اسرائیلی فضائی حملے میں 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔