اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طرح اسرائیل کے لیے اچھا ہو سکتا ہے۔جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی واپسی تک آپریشن جاری رہے گا ۔کربی نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی صورت حال چند روز قبل کے مقابلے میں ابتر ہو گئی ہے لیکن ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال کے باوجود مسائل کے سفارتی حل کے لیے وقت اور موقع ملے گا اور اسی پر ہم کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جمعے کو بیروت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ اس سے قبل مواصلاتی نظام میں دھماکوں کے نتیجے میں آلات لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ارکان سمیت 39 شہری ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔