اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے سعودی عرب سے براہ راست حج پروازوں کے لیے باضابطہ درخواست کی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سے براہ راست جدہ حج پروازوں کا امکان ہے۔
اسرائیل کی 18% آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے مسلمان دوسرے ممالک کے راستے حج پر جاتے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے سعودی عرب کے حکام سے اسرائیل سے براہ راست حج پروازیں شروع کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سے حج پروازوں کے جون سے اگست تک فعال ہونے کا امکان ہے جب کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے حج پروازوں کے حوالے سے ابھی تک اپنا موقف نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب سے براہ راست حج پروازوں کیلئے پات چیت کر رہے ہیں ، اسرا ییل
ایک روز قبل اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری درخواست قبول کر لی جائے گی اور سعودی عرب کے ساتھ امن میں پیش رفت ہوگی۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کا دشمن ایران ہے اسرائیل نہیں اور سعودی ایران تعلقات سعودی عرب کے اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔