اسرائیل یا حماس کسی ایک کا انتخاب کریں ، اسرائیل کی یورپی ممالک کو وارننگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت پر خبردار کیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ حماس نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی تعریف کی جنہوں نے اسرائیل پر پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دیا۔انہوں نے لکھا کہ حماس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی تعریف بھی کی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ، کیونکہ اسرائیل کے خلاف تمام کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفادات کو پورا کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔اپنے استعفے کے حوالے سے ایک بیان میں کیسپر نے کہا کہ "میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ میں زمین پر کیا ہو رہا ہے۔ ایک کابینہ کے طور پر، ہم نے پہلے بھی بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ہالینڈ کے پاس شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے اس حوالے سے اضافی اقدامات کرنے کے لیے کئی بار کابینہ میں مزاحمت محسوس کی ہے۔”فرانس نے بھی گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔