اسرائیل فلسطین جنگ،چین نے چھ جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں کھڑے کردئیے 

 

 

چینی اخبار کا کہنا ہے کہ چینی ٹاسک فورس عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانوی میڈیا نے چین کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں 6 جنگی جہازوں کی تعیناتی کو انتہائی غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعینات کیے گئے بحری جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر زیبو، فریگیٹ جنگجو شامل ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بحری جہازوں کی کمان 45ویں ایسکارٹ ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی تھی۔ چینی فوج کی ناردرن تھیٹر کمانڈ کے تحت آنے والے بحری جہازوں میں ٹائپ 052 ڈسٹرائر ارومچی، فریگیٹ لینی اور سپلائی جہاز ڈونگ پنگ ہو شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چینی صدر نے اسرائیل حماس تنازع کے تناظر میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ہی مسئلے کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ تنازعات کو نہ پھیلایا جائے۔  ۔ جتنی جلدی ممکن ہو اسے روکنا ضروری ہے

یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو امریکا کی جانب سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اس کا جنگی جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ اسرائیل کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

امریکہ نے ایران سمیت دیگر گروپوں کو جنگ کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے خطے میں اپنی طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں 2,000 فوجی اور 2,400 بحریہ کے اہلکار تعینات کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون اسرائیل کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنی فضائیہ میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ امریکا نے بھی اسرائیل کی مدد کے لیے ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔