اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہیے۔.
صدارتی انتخابی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔. یہ وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔.
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کا ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔. ہمیں سب سے بڑا خطرہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ہے۔. ایران کی جوہری تنصیبات پر پہلے حملہ کیا جائے، باقی کو بعد میں دیکھا جائے گا۔.
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیل پر ایران کی جانب سے تقریباً 200 میزائل داغے جانے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ایسے حملوں کی مخالفت کی۔.
60