اسرائیل کو اولمپمکس سے باہر کیا جائے ،فلسطینی اولمپک کمیٹی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیر س میں اولمپس گیمز کا آغاز ہو چکا ، فلسطینی اولمپک کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی کرنے پر اولمپکس سے باہر کیا جائے۔فرانس نے پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے اسرائیلی ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب پیرس میں بھی اسرائیلی کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پیرس کے وسطی علاقے میں دریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ممالک کے وفود کشتیوں پر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جس میں 100 کشتیاں 10,000 کھلاڑیوں کو لے کر پیرس کے مشہور مقامات سے گزریں گی۔افتتاحی تقریب میں 3000 سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جب کہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca