اسرائیل یوکرین کو آئرن ڈوم کی منتقلی پر ویٹو ختم کرے ، امریکی سینیٹرز

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  دو سینئر امریکی قانون سازوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئرن ڈوم کی یوکرین کو منتقلی پر اپنا ویٹو اٹھائے۔

امریکی قانون سازوں نے کہا کہ آئرن ڈوم امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے اور آئرن ڈوم کو کسی تیسرے فریق کو فروخت کرنے سے پہلے دونوں ممالک کی منظوری ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن سینٹر لنڈسے گراہم اور ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وائن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور رینکنگ ممبر کو یوکرین کے فضائی دفاع میں اضافی امریکی فضائی دفاعی اثاثوں کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے یوکرین کو کچھ ساز و سامان، گولہ بارود اور پیٹریاٹ کے بعد اہم ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کیا ہے، جس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہیے۔خط میں آرمی سپیس اینڈ ڈیفنس کمانڈنگ جنرل ڈینیل کاربلر کی گواہی کا حوالہ دیا گیا کہ امریکہ کے پاس اس وقت دو آئرن ڈوم بیٹریاں ہیں، ایک تعیناتی کے لیے تیار ہے اور ایک تکمیل کے قریب ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com