اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے دنیا میں اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تعلقات عامہ کا انتظام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں ہیں، وہ امریکی کانگریس سے خطاب بھی کر چکے ہیں۔اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر اور ڈیموکریٹک اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
160