رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہسپتالوں، زرعی اراضی، تعلیمی اداروں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔اسرائیل کے حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج گرفتار فلسطینیوں کو بدترین انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس سے تعلق رکھتے تھے۔ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کھنڈر بننے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 12 ہزار افراد کو بھی جاں بحق تصور کیا جا رہا ہے۔
104