اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، امریکہ کی یقین دہانی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے کہا کہ یرغمالیوں کو ماریں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کام کر رہے ہیں، اس کے لیے انھیں ایوارڈ ملنا چاہیے۔ وہ جمعہ کو چینی صدر سے بات کریں گے۔ آج میرے حکم پر امریکی افواج نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس حملے میں امریکی فوج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، منشیات کے کارٹلز امریکہ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، یہ کارٹل امریکہ کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور مفادات کے لیے خطرہ ہیں، میمفس میں بدامنی بڑھ رہی ہے، اور یہ کہ نیشنل گارڈز کو ان شہروں میں تعینات کیا جائے گا جو بدامنی کا شکار ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ور مظاہرین احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ انہوں نے TEFA سمیت انتہا پسند مظاہرین کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔