اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران پر اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔. انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں غیر مسلح شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جس کی کوئی مذمت نہیں کی جا سکتی۔ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔