بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدالہادی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے اچانک حملے کی حمایت کی۔
اسرائیلی پولیس نے مائیسہ عبدالہادی کو اس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد گرفتار کر لیا۔ تاہم اب اداکارہ پر اسرائیلی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حماس کی حمایت کرکے دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دیا ہے۔
اداکارہ پر اسرائیلی حکام نے "دہشت گرد گروپ کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی لگایا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر داخلہ نے بھی حماس کی حمایت کرنے پر مائیسہ عبدالہادی کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے مغربی کنارے میں اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں