اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) غزہ میں اسرائیل کی جارحیت ، دہشتگری کا سلسلہ نہ رک سکا ،مزید 16 فلسطینی شہید متعدد زخمی ہو گئے ، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 47 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوگئے، اسرائیل نے المغازی کیمپ پر فضائی حملہ کیا، فلسطینی صحافی حسام، ان کی اہلیہ اور 2 بیٹے بھی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی۔شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی، 93 ہزار 144 زخمی ہوئے، جنگجوؤں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔اسرائیلی وفد غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا۔ مذاکرات میں امریکی اور مصری حکام بھی شرکت کریں گے۔