اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تا حال نہ رک سکا ،فضائی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے
غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں رات گئے کئی گھروں پر بمباری کی گئی جس میں 22 بچوں اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید ہوئے.اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد مزید 9 افراد کی لاشیں جبالیہ اسپتال لائی گئیں جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری میں کل 80 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج نے منگل کو جبالیہ اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلاء کی تنبیہ کی جس کے بعد اسرائیل سے راکٹ فائر کیے گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس اور فلسطینی عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔.اس سے قبل منگل کو اسرائیلی فوج نے خان یونس میں یورپی ہسپتال کے احاطے میں نو بنکر بسٹر بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں زمین کئی جگہوں پر پھٹ گئی تھی۔. اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔.واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 60 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔