عالمی ہڑتال کے منتظمین نے گزشتہ دو ماہ سے غزہ پر اسرائیلی بمباری بند کرنے اور فوری جنگ کا مطالبہ کیا۔ہڑتال کی کال فلسطینی قومی اور اسلامی گروپوں کے اتحاد نے دی تھی، جس میں مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں اور فلسطین کے حامیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔عالمی ہڑتال کی کال دینے والے اتحاد کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر کی بااثر شخصیات اور عام لوگ اس عالمی ہڑتال کا حصہ بنیں گے تاکہ اسے کامیاب بنایا جا سکے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ہڑتال بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوگی۔لبنان نے آج اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے عالمی ہڑتال کی کال کے بعد تمام سرکاری دفاتر، نجی اور سرکاری اسکول غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی ہڑتال میں حصہ لیں گے۔