اسرائیل کا فضائی حملہ ، اسماعیل سراج سمیت حماس کے دو کمانڈر شہید

اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بعد حماس کے کل 8000 جنگجوؤں کو شہیدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کیا اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ ہسپتال کے قریب شدید فائرنگ کی، ہسپتال کے قریب کھڑے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا جبکہ ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب صہیونی جارحیت کے خلاف مزاحمتی تحریک حماس کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ غزہ میں حماس کے آپریشن کے دوران فلسطینی فوج کی مزاحمت سے اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے حماس مزاحمت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 62 راکٹ داغے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے گئے زیادہ تر راکٹ مار گرائے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور فرانس کی جانب سے بھی لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں تاہم حزب اللہ نے غزہ جنگ کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی بات چیت کا واضح جواب دیا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں