اسرائیلی فضائی حملے،نیتن یاہو کے حکم پر غزہ میں 5 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمد باسل کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر تین فضائی حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے شہری علاقوں میں شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق، ان حملوں میں پانچ افراد موقع پر ہی شہید ہوئے جبکہ کئی دیگر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں اسرائیلی افواج کو "فوری اور بھرپور کارروائی” کا حکم دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "حماس کی جانب سے فراہم کردہ لاش کسی دوسرے اسرائیلی قیدی کی نہیں” بلکہ آفر زارفیٹی نامی شخص کی باقیات ہیں، جنہیں اسرائیل نے 2023 میں بازیاب کیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "فورینزک ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ باقیات کسی ایسے اسرائیلی کی نہیں جو غزہ میں قید تھا”۔
اسرائیل نے حماس پر دو ہفتے قبل ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، تاہم حماس نے ان الزامات کو "بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر امریکا، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر قائم ہے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ "غزہ میں دو سالہ جنگ کے دوران تباہ شدہ علاقوں سے لاشوں کو نکالنے کے لیے عالمی امداد کی ضرورت ہے”۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اکتوبر 10 کے امن معاہدے کے بعد اسرائیلی افواج نے 125 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی جس کے نتیجے میں 94 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ بھر میں دھماکوں اور ڈرونز کی آوازیں مسلسل سنائی دے رہی ہیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 68 ہزار 527 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 395 زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1 ہزار 139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر وسیع پیمانے پر جنگ شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔