173
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی شب مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ پر آپریشن کیا جب کہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون سے حملہ بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور الفتح پارٹی سے وابستہ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے کمانڈر محمد ابو الباحہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔