325
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہر غزہ پر حملہ
شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید
اس سے قبل اسرائیل نے لبنان سے داغے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپوں پر عائد کیا تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے راکٹ حملے کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔