اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ جاری ، مزید 10 فلسطینی شہید۔
صہیونی افواج نے شمالی علاقوں پر بمباری جاری رکھی۔ خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 7 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 886 ہوگئی۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو بھی نذر آتش کر دیا۔ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔