قطرپر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کو پامال کیا ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے اور اسرائیل کا حملہ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائے اور طبی عملے کو متاثرہ علاقوں تک رسائی دی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور دنیا کو خاموش رہنے کے بجائے متحد ہوکر اس کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم پر اسرائیل کو عالمی عدالت میں جوابدہ بنایا جائے اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم کی جائے اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اجتماعی دانش کے ساتھ فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

یہ اجلاس قطر پر اسرائیلی حملے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے بلایا گیا، جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت 50 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔